سوات(زما سوات ڈاٹ کام) سوات میں کورونا وائرس سے متاثرہ مزید دو افراد صحت یاب ہو گئے،محکمہ صحت کے مطابق سیدو شریف کا رہائشی جاوید اقبال اور ہریانئی بالاکوٹ کا رہائشی باغی شاہ مکمل طور پر صحت یاب ہوگئے ہیں جس کے بعد ضلع بھر میں صحت یاب افراد کی تعداد6 ہو گئی ہیں۔ محکمہ صحت کے مطابق آج سوات میں مجموعی طور پر 33 افراد کے ٹیسٹ منفی آئے ہیں۔