سوات:نجی لیبارٹریوں کی جانب کورونا ٹیسٹ کرنے پر پابندی عائد

سوات(زما سوات ڈاٹ کام ) ڈپٹی کمشنر سوات ثاقب رضا اسلم نے کہا ہے کہ سوات میں کسی بھی پرائیویٹ لیبارٹری کے پاس کورونا وائرس سے متعلق ٹیسٹ کی سہولت یا ضروری کٹس موجود نہیں ،ہر قسم کی پرائیویٹ لیبارٹریوں پر کورونا وائرس سے متعلق ٹیسٹ کروانے پر پابندی عائد کردی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر کسی بھی لیبارٹری کو کورونا وائرس سے متعلق ٹیسٹ کے نام پر عوام کو لوٹنے کے عمل میں پایا گیا تو ان کے خلاف سخت تادیبی کاروائی ہوگی ۔انہوں نے بازاروں کے انسپیکشن کے موقع پر احمد لیبارٹری مٹہ کو کورونا وائرس سے متعلق غیر قانونی ٹیسٹ کروانے کی شکایت پر سیل کردیا اور لیبارٹری کے ذمہ داروں کے خلاف قانونی اقدامات کے احکامات جاری کئے۔

CORONALabSwat
Comments (0)
Add Comment