سوات ، خواتین پر تشدد کے خلاف 16 روزہ آگاہی مہم کاآغاز

سوات(زما سوات ڈاٹ کام ) سوات میں خواتین پر تشدد کے خلاف 16 روزہ  آگاہی مہم کا آغاز ہوگیا،خواتین کی سہولت کے لیے خصوصی ڈیسک بھی قائم کردیا گیا۔سوات میں یو این ڈی پی کے تعاون سے خواتین پر تشدد کے خلاف 16 دن پر مشتمل آگاہی مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے جس کا مقصد لوگوں میں خواتین پر تشدد جیسے مسائل کے خاتمے کے لیے آگاہی پھیلانا ہے۔یو این ڈی پی کے تعاون سے عورت فاؤنڈیشن نے سوشل ویلفیئر آفیس میں جینڈر  ڈیسک بھی قائم کردیا ہے جس کے لیے سوات کے معروف قانون دان سمرین حکیم ایڈوکیٹ اپنی خدمات سرانجام دے رہی ہے۔سمرین ایڈوکیٹ کے مطابق ڈیسک قائم کرنے کا مقصد خواتین کے لیے بھر پور رہنمائی ،معلومات اور معاونت فراہم کرنا ہے جس میں خواتین سمیت خواجہ سرا بھی معاونت حاصل کر سکتے ہیں۔ آگاہی مہم کا آغاز باقاعدہ مینگورہ بائی پاس جنرل بس سٹینڈ سے کیا گیا۔مہم میں خواتین پر تشدد کی روک تھام کے لیے 50 کے قریب رکشوں پر بینرز بھی لگائے گئے۔

UNDP
Comments (0)
Add Comment