اشتہار

سوات ، گبر سنگھ کی سزا عمر قید میں تبدیل

اشتہار

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ) پشاور ہائی کورٹ مینگورہ بینچ کے جسٹس اشتیاق ابراہیم اور جسٹس وقار احمد پر مشتمل ڈویژن بینچ نے گبر سنگھ کی پھانسی کی سزا عمر قید میں تبدیل کردی۔ قادر خان المعروف گبر سنگھ ساکن چارسدہ حال شال گاہ دیر بالا نے2018ء میں اپنی بیوی اور راہگیر شخص میاں محمد کو قتل کیا تھا۔ اس سے پہلے اس نے چارسدہ میں بھی ایک شخص کو قتل کیا تھا۔ بیوی اور راہگیر کے قتل کا جرم ثابت ہونے پر ایڈیشنل سیشن جج دیر بالا نے اس کو پھانسی کی سزا سنائی تھی۔ گذشتہ روز مجرم کی جانب سے اس کے وکیل سریر خان اور مقتولین کے وکیل بیرسٹر اسد حمید الرحمان کے دلائل مکمل ہونے کے بعد ڈویژن بینچ نے پھانسی کی سزا عمر قید میں تبدل کردی۔

اشتہار

Hang till death
Comments (0)
Add Comment

اشتہار