سوات (زما سوات ڈاٹ کام) سوات میں آٹھ افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد73 ہو گئی ہیں۔محکمہ صحت کے مطابق پچھلے چوبیس گھنٹوں میں سوات میں 8 پازیٹو کیس رپورٹ ہوئے۔ جس میں 6 وہ تبلیغی حضرات جن کو بریکوٹ میں قرنطینہ میں رکھا گیا تھاجبکہ ایک کیس سیدو شریف اور ایک کیس خوازہ خیلہ سے رپورٹ ہوا ہے۔ پچھلے جوبیس گھنٹوں میں 27 رپورٹ موصول ہوئے ہیں جس میں 8 مثبت ہیں اور 19 نیگٹیو آئے ہیں۔ پچھلے جوبیس گھنٹوں میں مزید 18 نئے اور 8 ریپیٹ سمپل لیبارٹری بھجوائے گئے ہیں۔مجموعی طور پر 372 کیس نیگٹیو آئے ہیں جبکہ پازیٹیو کیسزز کی آج کے ساتھ تعداد 73 ہو گئی ہے۔ محکمہ صحت کے مطابق83 افراد کے ٹیسٹ ابھی تک موصول نہیں ہوئے۔