اشتہار

سوات ادبی سانگہ کی جانب سے پشتو مشاعرے کا انعقاد،بخت زادہ دانش نے محفل لوٹ لی

اشتہار

سوات(زما سوات ڈاٹ کام۔21جولائی2017ء) سوات ادبی سانگہ کے زیر اہتمام پشتو مشاعرے کا انعقاد کیاگیا،مشاعرے میں صوبہ بھر سے نامور شعراء اور ادیب شریک ہوئے،جمعہ کے روز سوات پریس کلب میں سوات ادبی سانگہ کے زیر اہتمام پشتو مشاعرہ کا انعقاد کیاگیا ،مشاعرہ میں نامور شاعر پروفیسربخت زادہ دانش،فضل سبحان عابد،امجد شہزاد ،محمد امجد اورسابق صوبائی وزیر واجد علی خان نے خصوصی شرکت کی جبکہ روح الامین نایاب،عطاالرحمن عطاء،سمیع اللہ گران،فضل محمود روخان اور سوات کے دیگر شعراء نے بھی مشاعرہ میں اپنا اپنا کلام پیش کر کے خوب داد وصول کی،مشاعرہ میں نوجوان شعراء نے بھی اپنے خوبصورت کلام پیش کر کے سماء باندھ لیا ،مشاعرہ میں سوات سمیت صوبہ بھر سے آئے ہوئے شعراء نے بھی کلام پیش کیا اور حاضرین سے خوب داد وصول کی ،تاہم پروفیسر بخت زادہ دانش نے اپنی جداگانہ انداز اور جاندار اشعار سے محفل لوٹ لی ۔مشاعرے سے خطاب کرتے ہوئے روح الامین نایاب،فضل محمود روخان،سابقہ صوبائی وزیر واجد علی اور دیگر نے کہا کہ شعراء نے ہر دور میں اپنی تحریروں کے ذریعے قوم میں شعور اجاگر کیا جبکہ پشتو ادب میں نامور شعراء کا ایک خزانہ موجودہیں،انہوں نے کہا سوات ادبی سانگہ پشتو زبان،ادب اور ثقافت کی ترویج کے لئے اپنی جدوجہد کر رہی ہے جس سے نہ صرف لوگوں میں شعور بیدار ہورہا ہے جبکہ باہمی روابط کا ایک بہترین ذریعہ ہے۔

اشتہار

Bakht zada DanishMushairaPashtoPoetryPress Club

اشتہار