اشتہار

سوات الیکٹرانک میڈیا ایسوسی ایشن کا تیسرا گروپ ، رفیع اللہ خان صدر،صمد انجم جنرل سیکرٹری منتخب

اشتہار

سوات(زما سوات ڈاٹ کام )سوات میں الیکٹرانک میڈیا ایسوسی ایشن کے تیسرے گروپ کا قیام عمل میں لایا گیا، رفیع اللہ خان صدر جبکہ صمد انجم جنرل سیکرٹری چُن لئے گئے۔سوات الیکڑانک میڈیا ایسوسی ایشن کے انتخابی نتائج کے مطابق نیوز ون ٹی وی کے رفیع اللہ خان صدر، رائل نیوز کے ملک حکیم صاحبزادہ خان سنئیر نائب صدر، پی ٹی وی نیوز کے برکت علی خان نائب صدر، میٹرو ون نیوز کے صمد انجم جنرل سیکرٹری، کوہ نور ٹی وی کے ابرار حسین ڈپٹی جنرل سیکرٹری، جی ٹی وی کے صلاح الدین جائینٹ سیکرٹری اور ٹی وی ٹو ڈے کے لعل شیر خان فنانس سیکرٹری منتخب ہوگئے۔ اسی طرح ایگزیکٹیو باڈی کے لئے سید انور شاہ ، کرم خان سواتی، واحد زمان ،علی شاہ اور فضل رحمان ممبران منتخب ہوگئے۔اس موقع پر صدر رفیع اللہ خان نے کہا کہ وہ صحافیوں کے حقوق کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے اور صحافیوں کے لئے ہر فورم پر آواز اُٹھائیں گے۔

اشتہار

Swat Electronic Media Association
Comments (0)
Add Comment

اشتہار