سوات قومی جرگہ ورکنگ کمیٹی کا اہم اجلاس مینگورہ میں منعقد ہوا، جس میں حالیہ امن و امان کی صورتحال اور تشدد کے بڑھتے واقعات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کے شرکاء نے سوات قومی جرگہ کے رکن ملک ممتاز علی خان پر ریموٹ کنٹرول بم حملے کی شدید مذمت کی اور اسے علاقے کے امن کے لیے تشویشناک قرار دیا۔
جرگہ نے مؤقف اختیار کیا کہ صوبائی اور وفاقی حکومتیں عوام کے جان و مال کے تحفظ میں ناکام ثابت ہو رہی ہیں، جبکہ سوات کے عوام کسی صورت دہشت گردی کو قبول نہیں کریں گے اور امن کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ 18 نومبر بروز منگل دوپہر 12 بجے سوات پریس کلب مینگورہ میں اہم پریس کانفرنس ہوگی، جس میں امن و امان سے متعلق آئندہ لائحہ عمل سے عوام کو آگاہ کیا جائے گا۔