سوات: انتظامیہ کا اراضی کی حصول اور دیگر مسائل پر کالام اور اتروڑ میں جرگوں کا انعقاد، عوام سے تعاون کی اپیل

ڈپٹی کمشنر سوات سلیم جان مروت کی ہدایات پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر بحرین نے تحصیل بحرین کے مختلف علاقوں میں انتظامی اور عوامی نوعیت کی سرگرمیاں انجام دیں جن کا مقصد مقامی مسائل کے حل اور سرکاری امور کی پیش رفت کو یقینی بنانا تھا۔

ڈپٹی کمشنر کاٹیج کالام میں جفلور خیل قوم کے عمائدین کے ساتھ شاہی گراؤنڈ کالام سے متعلق جرگہ ہوا، جس میں عمائدین نے ضلعی انتظامیہ کے ساتھ تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے گراؤنڈ سے متعلق مسئلے کے حل میں تعاون پر آمادگی ظاہر کی۔

اسی سلسلے میں اُترور کالام کے مشران کے ساتھ گبرال کالام ہائیڈرو پاور پلانٹ کے لیے اراضی کے حصول پر جرگہ منعقد کیا گیا۔ عمائدین نے مطالبہ کیا کہ 27 کنال اراضی کی ادائیگی معاہدے کے مطابق جلد یقینی بنائی جائے۔

بعد ازاں اس حوالے سے PEDO کے نمائندگان کے ساتھ اجلاس بھی ہوا جس میں پاور ہاؤس اور زمین کے معاملات پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

BahrainDeputy Commissioner SwatJIrgaKalamSwatبحرینڈپٹی کمشنرسواتسواتکالام