سوات اورگردونواح میں زلزلے کے جھٹکے،شدت4.2ریکارڈ

سوات (زما سوات ڈاٹ کام) سوات اورگردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ سوات اوراس کے نواحی علاقوں میں جمعہ کے روز زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ زلزنے کے جھٹکوں کے باعث لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے اپنے گھروں،دکانوں اوردفتروں سے باہر نکل آئے۔

زلزلہ پیما مرکز اسلام آباد کے مطابق ریکٹر سکیل پرزلزلے کی شدت 4.2 جبکہ گہرائی 20کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔زلزلے کا مرکزپاکستان، افغانستان اور تاجکستان کاسرحدی علاقہ بتایا جاتا ہے۔

EarthquakeJolts
Comments (0)
Add Comment