سوات (زما سوات ڈاٹ کام۔19جولائی2017) سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جس کے باعث لوگ خوف کے عالم میں گھروں اور عمارات سے باہر نکل آئے،زلزلہ پیما مرکز اسلام آباد کے مطابق شام6:59 بجے کو ہونے والے زلزلہ کی شدت ریکٹر اسکیل پر5.4ریکارڈ کی گئی جبکہ زیر زمین گہرائی 120 کلو میٹر رہی اور مرکز پاک افغان ہندوکش پہاڑی سلسلہ بتایا جا رہا ہے۔
اشتہار