اشتہار

سوات اور گردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے،شدت5.2 ریکارڈ

اشتہار

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ۔25اگست 2017ء )سوات اور گردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے ، لوگ خوف کے عالم میں عمارات سے کھلے مقامات پر نکل آئے ، گزشتہ روز عین نماز جمعہ کے وقت سوات اور گردونواح میں زلزلے کے شدیدی جھٹکے محسوس کئے گئے ، زلزلہ پیمامرکز اسلام آباد کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.2 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کی زمینی گہرائی 85کلو میٹر رہی ، زلزلے کا مرکز پاک افغان سرحد پر تاجکستان کا پہاڑی سلسلہ بتایا جاتا ہے ،زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوتے ہیں لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے کھلے مقامات پر نکل آئے تاہم زلزلہ سے آخری اطلاعات تک کسی قسم کی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوسکی ۔

اشتہار

Earthquake

اشتہار