سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، 16 آگست 2018ء) صدر مملکت نے اعلیٰ خدمات پر پاک فوج کے میجر جنرل عابد لطیف خان کیلئے ہلال امتیاز (ملٹری) کا اعلان کردیا ، عابد لطیف خان سوات آپریشن کے دوران مینگورہ فورس کمانڈر کے طور پر ڈیوٹی سرانجام دے چکے ہیں انہوں نے اپنے دور میں سوات کے عوام کیلئے غیر معمولی خدمات سرانجام دئے ہیں ، انکے لئے تمغہ ہلال امتیاز کے اعلان پر سوات کے عوام سمیت ملک بھر کے عوام نے خوشی کا اظہار کیا ہے ۔