اشتہار

سوات: ایس او پیز پر عمل درآمد نہ کرنے والے اڈے سیل

اشتہار

سوات(زما سوات ڈاٹ کام)ٹرانسپورٹ اڈوں اور پیٹرول پمپوں میں ایس او پیز پر عمل درآمد نہ کرنے پر متعدد اڈے سیل،رکشوں اور ٹرانسپورٹ کو ایس او پیز پر عمل درآمد یقینی بنانے کی بھی ہدایت،ماسک اور سنیٹائزر استعمال نہ کرنے والے ٹرانسپورٹ کو بند کرنے کا حکم،گزشتہ روز اسسٹنٹ کمشنر بابوزی عامر علی شاہ نے مینگورہ شہر اور بابوزی کی حدود میں ٹرانسپورٹ اڈوں اور پیٹرول پمپوں پر چھاپے مارے اس موقع پر انہوں نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں من مانے اضافے اور قلت کی روک تھام کیلئے بھی پمپوں پر چھاپے مارے اس موقع پر انہوں نے ایس او پیز پر عمل درآمد نہ کرنے پر جنرل بس سٹینڈ،نیک پی خیل اڈہ،شاہدہ،کبل اور دیگر ٹرانسپورٹ اڈوں کو سیل کردیا اس موقع پر نہ تو سواریوں اور نہ ہی اڈے کے ملازمین کے ساتھ ماسک وغیرہ موجود تھے اس موقع پر انہوں نے رکشوں اور ٹرانسپورٹ مالکان کو سختی سے ہدایات جاری کئے کہ وہ ایس او پیز پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں ورنہ انکے خلاف سخت کاروائی کی جائیگی۔

اشتہار

Pumps
Comments (0)
Add Comment

اشتہار