اشتہار

سوات ایکسپریس وے،زرعی اراضی مالکان کا احتجاجی مظاہرہ

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) سوات میں زرعی اراضی اور آبادی پر سوات موٹر وے تعمیر کرنے کے خلاف سینکڑوں اراضی مالکان سڑکوں پر نکل آئے،مظاہرین کا کہنا تھا کہ سوات موٹر وے کی تعمیر کے خلاف نہیں تاہم ہمارے تحفظات دور کئے اس منصوبے کو کسی صورت مکمل نہیں ہونے دیں گے، ہماری قیمتی اراضی کو تباہ کرنے کے بجائے دریاکنارے موٹروے تعمیر کی جائے بصورت دیگر حکومت کو ہماری لاشوں پر سے گزر کر اس کا سنگ بنیاد رکھنا ہوگا۔

،

اشتہار

 تحصیل کبل، تحصیل بریکوٹ اور تھانہ ملاکنڈ کے اراضی مالکان اور سیاسی رہنماؤں فاتح اللہ خان، عبدالوکیل، ظاہر شاہ، سجاد علی، رحمت سائل، وقار خان، فضل احمد لالا جی، خواجہ خان، ڈاکٹر خالد محمود،سید حبیب علی شاہ نے نشاط چوک میں احتجاجی مظاہرے اور سوات پریس کلب میں پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کیا،

مظاہرین نے سیدو شریف روڈ پر احتجاجی ریلی بھی نکالی، جنہوں نے پلے کارڈز اور سیاہ جھنڈے اٹھا رکھے تھے اور حکومت کے خلاف نعرے لگا رہے تھے،

مظاہرین کا کہنا تھا کہ سوات موٹروے فیز ٹو کا منصوبہ سوات کی تعمیر و ترقی کا منصوبہ ہے تاہم حکومت نے ہمیں اعتماد لئے بغیر ہماری قیمتی زرعی اور آباد املاک سمیت پھلوں کے باٖغات پر تعمیر کرنے کا فیصلہ اور نقشہ ڈال کر ہمارا معاشی قتل عام کیا ہے،

” حکومت اگر علاقے کی تعمیر و ترقی اور سیاحت کو فروغ دینا چاہتی ہے تو اس منصوبے کو دریا ئے سوات کے کنارے تعمیر کیا جائے جس سے نہ صرف دریا محفوظ ہوگا بلکہ ہماری قیمتی اراضیات بھی تباہ ہونے سے بچ جائیں گے”۔

 انہوں نے کہا کہ ہم تمام زرعی مالکان ایک پیج پر ہیں اور جب تک ہمارے مطالبات کو تسلیم نہیں کیا جاتا ہم اس منصوبے کو کسی صورت شروع نہیں ہونے دیں گے اور اگر حکومت نے زبردستی کی تو ہم وزیر اعلیٰ کے سنگ بنیاد رکھنے کے موقع پر شدید احتجاج کریں گے۔

اشتہار

ProtestSwat Protest
Comments (0)
Add Comment

اشتہار