سوات : ایک ہی خاندان کے 6 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) سوات میں ایک ہی خاندان کے چھ افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو گئی جس کے بعد ضلع بھر میں متاثرہ افراد کی تعداد 80 ہو گئی ۔ محکمہ صحت کے مطابق مینگورہ شہر کے محلہ زمرد کان جاں بحق میاں بیوی سمیت چھ افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو گئی ہے ۔ محکمہ صحت سوات کے مطابق متاثرہ خاندان کے تین افراد کے ٹیسٹ منفی آئے ہیں جبکہ مزید دو افراد کے ٹیسٹ ابھی تک نہیں آئے۔ محکمہ صحت کے مطابق متاثرہ علاقے کو سیل کرکے قرنطینہ قرار دے دیا گیا ہے جبکہ علاقے میں دیگر مشتبہ افراد سے ٹیسٹ کے لئے نمونے لینے کے لئے میڈیکل ٹیمیں پہنچ گئی ہیں۔

Swat Corona Updates
Comments (0)
Add Comment