سوات(زما سوات ڈاٹ کام) سوات میں بارشوں اور برف باری کا نیا سلسلہ شروع ہوگیا۔ مینگورہ شہر سمیت سوات کے دیگر علاقوں میں بدھ کے روز بارش ہوئی جس کی وجہ سے سردی میں اضافہ ہوا ۔ دوسری جانب کالام،مالم جبہ اور دیگر بالائی علاقوں میں برف باری کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے جس کے باعث سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگیا ہے ۔
سردی کی شدت کو کم کرنے کے لئے لوگ لکڑیاں جلا کر آگ تاپ رہے ہیں ۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ دنوں میں بارش اور برف باری کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہے گا۔