سوات (زما سوات ڈاٹ کام)ڈسٹرکٹ بار ایسو سی ایشن کے نومنتخب صدر عنایت اللہ خان نے کہا ہے کہ تھکال پشاور واقعہ افسوسناک ہے، پولیس گردی اوراس غیر قانونی اور غیر اخلاقی سلوک کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے، ان خیالات اظہا رانہوں نے بروز جمعرات ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اجلاس میں نو منتخب جنرل سیکرٹر ی سید جہانزیب ایڈوکیٹ، جائنٹ سیکرٹری دنیا زیب خان ایڈوکیٹ، فنانس سیکرٹر عارف خان ایڈوکیٹ، نائب صدر احمد حسین ایڈوکیٹ، لائبریری سیکرٹری خواجہ یاسر ایڈوکیٹ اور دیگر وکلاء نے بھی شرکت کی اور متفقہ طور ایک مذمتی قرارداد منظور کی جس میں تھکال پشاور واقعے میں عامر نام نوجوان کے ساتھ انتہائی غیر انسان سلوک کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے،اس سنگین واقعے میں ملوث پولیس اہلکاروں کے خلاف سخت سے سخت کاروائی کا مطالبہ کیا ہے، اسی طرح واقعے ہمارے پختون دھرتی میں زیب نہیں بلکہ ہماری روایت اور اسلام کی بھی خلاف ہے۔ انہوں نے کہا کہ وکلاء برادری اس انسان دشمن اور ناوراں سلوک پر خاموش نہیں رہ سکتے، اس سلسلے میں وکلاء اپنے عوام کے ساتھ گندھے سے گندھاملاکر چلیں گے، آخر میں انہوں نے پشاوور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا، صوبائی پولیس آفیسر، چیف سیکرٹری سے مطالبہ کیا کہ اس سلسلے میں اپنی ذمہ داریاں عوام کے خواہشات کے عین مطابق پوری کریں۔