سوات(زما سوات ڈاٹ کام ) بحرین کے علاقے بالاکوٹ میں مزید تین افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو گئی جس کے بعد ضلع بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 19 ہو گئی۔محکمہ صحت کے مطابق سوات کی تحصیل بحرین کے علاقے بالاکوٹ میں مزید تین افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو گئی ہے ۔ متاثرہ افراد کا تعلق پہلے سے متاثرہ شخص فضل ربی کے خاندان سے ہیں۔ متاثرہ افراد میں دو خواتین اور ایک مرد شامل ہے۔
بحرین میں مزید تین کیسز سامنے آنے کے بعد ضلع بھر میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد19 ہو گئی ہے ۔