بحرین (زما سوات) سوات کی تحصیل بحرین میں ایک خالی مکان کے تالے توڑ کر چوری کرنے والے ملزم کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق چند روز قبل مدعی عابد حسین ولد عبدالکریم، سکنہ بحرین نے تھانہ بحرین میں رپورٹ درج کرائی تھی کہ اجمل ولد لاجبر خان سکنہ مردان کے مکان، جو اس کی تحویل میں تھا، سے چوری کی واردات ہوئی ہے۔
پولیس نے واقعے پر کارروائی کرتے ہوئے ملزم شجاعت علی ولد عبد الرحیم سکنہ کمبلئی کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق ملزم رات کی تاریکی میں مکان کے تالے توڑ کر قیمتی سامان لے گیا تھا، جس میں ایک عدد اسکرین، مائیکروویو اوون، ریگولیٹر، دو عدد استریاں اور چار عدد کمبل شامل ہیں۔
پولیس نے چوری شدہ سامان برآمد کر لیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔