سوات: تھانہ بحرین پولیس نے موٹرسائیکل چوری میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے چوری شدہ موٹرسائیکل برآمد کر لی۔ پولیس کے مطابق ڈی پی او سوات ناصر محمود کی ہدایت پر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف جاری مہم کے دوران بحرین پولیس نے مؤثر ناکہ بندی کرتے ہوئے یہ کارروائی کی۔
کارروائی کے دوران ایک ہفتہ قبل رات کی تاریکی میں کنگا کے رہائشی نعمان نور ولد نور محمد کی موٹرسائیکل چوری کرنے والے ملزمان انیس ولد عبدالمالک، ساکن جیل بحرین اور توصیف علی ولد اکبر علی، ساکن شگئی بحرین کو گرفتار کیا گیا۔
پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔