سوات: بریکوٹ میں کوسٹر اور موٹرسائیکل کے تصادم سے 55 سالہ شخص زخمی

سوات (زما سوات): تحصیل بریکوٹ کے علاقے گوگدرہ میں کوسٹر اور موٹرسائیکل کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 55 سالہ ایوب ولد گوگدرہ زخمی ہو گیا۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی میڈیکل ٹیم فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔

ریسکیو اہلکاروں نے زخمی کو موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی اور ایمبولینس کے ذریعے سیدو شریف سنٹرل ہسپتال منتقل کر دیا۔