سوات (زما سوات ڈاٹ کام)سوات بزنس اینڈ مینوفیکچرنگ کے صدر سید نسیم الرحمان نے کہا ہے کہ ہمار اصل مقصد برادری کے مسائل کا حل ہے جس کے لئے ہم ایس پی ایم اے میں مزید فیکٹریوں کی رجسٹریشن شرو ع کررہے ہیں، ایسو سی ایشن کے ہر ممبر کے مسئلے کے حل کیلئے بھر پور جدوجہد کریں گے، مسائل کے حل کے لئے ہمیں اتفاق و اتحاد کا مظاہرہ کرنا چاہیے، ان خیالات کاا ظہار انہوں نے بزنس اینڈ مینوفیکچرنگ کے ماہانہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اجلاس میں فرمان اللہ کو ایس پی ایم اے سوات کا نائب ذصدر مقرر کردیا گیا، تمام عہدیداروں اور ممبران نے فرمان اللہ کو ہارپہنا ئے ار مبارک باددی اور یہ امید ظاہر کی کہ فرمان اللہ بطور نائب ذصدر ایس پی ایم اے کے تمام ممبران کے مسائل کے حل کے لئے اپنی تمام تر صلاحتیں بروئے کار لائیں گے، صدر سید نسیم الرحمن نے کہا کہ ہر ماہ اجلاس میں ساتھیوں کو درپیش مسائل کے حل کے لئے لائحہ عمل بنائیں گے اور اپنی کارکردگی کا جائزہ لیں گے، انہوں نے کہا کہ ہم اپنی تنظیم میں مزید فیکٹریوں کو شامل کررہے ہیں، رجسٹریشن اور برادری کے مسائل کے حل کے لئے ایئرپور ٹ روڈ مینگورہ شینا مارکیٹ میں دفتر قائم کیا گیا ہے، ایس پی ایم اے کے ہر ممبر کی بھر پور خدمت کریں گے اور اجلاس میں واپڈا سے متعقلہ مسئلہ اور دیگر مسائل کے حل کے لئے کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔