سوات: بشبنڑ میں سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن مکمل، ملبے سے آٹھ افراد کی لاشیں برآمد

سوات : منگلور کے علاقے بشبنڑ میں ریسکیو 1122 نے مقامی افراد کے تعاون سے سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن کامیابی کے ساتھ مکمل کر لیا۔ ترجمان ریسکیو کے مطابق ریسکیو اہلکاروں نے دن رات کی کوششوں کے بعد ملبے تلے دبے آخری بچے کی لاش بھی نکال لی۔

اس افسوسناک سانحے میں مجموعی طور پر آٹھ افراد جان کی بازی ہار گئے، جن کی لاشیں نکال کر لواحقین کے حوالے کر دی گئیں۔ ترجمان ریسکیو 1122 کا کہنا ہے کہ اہلکاروں نے پیشہ ورانہ مہارت اور جانفشانی کا مظاہرہ کرتے ہوئے آپریشن مکمل کیا، جبکہ مقامی افراد نے بھی ملبہ ہٹانے میں بھرپور تعاون کیا۔