سوات بورڈ کے زیر اہتمام “فانوس گلڈ” تقریری مقابلہ، طلبہ کی غیرمعمولی کارکردگی کو خراج تحسین

سوات: بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن (BISE) سوات نے پہلی بار ایک شاندار تقریری مقابلے “فانوس گلڈ” کا انعقاد کیا، جس میں مرد اور خواتین کالجز کے طلبہ و طالبات نے بھرپور شرکت کی۔

تقریب میں سوات بورڈ کے چیئرمین پروفیسر تسبیح اللہ صاحب، ریجنل ڈائریکٹر ملاکنڈ ڈویژن پروفیسر عنایت اللہ خان، سیکرٹری بی آئی ایس ای سوات جناب عمر حسین، اور سابق چیئرمین پروفیسر سید نبی شاہ سمیت معزز مہمانوں نے شرکت کی۔

مہمانانِ خصوصی نے طلبہ کی شاندار کارکردگی اور محنت کو سراہتے ہوئے انہیں دوسروں کے لیے مشعلِ راہ قرار دیا۔ انہوں نے “فانوس گلڈ” جیسے اقدامات کو نوجوانوں کی تعلیمی اور تخلیقی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کا بہترین ذریعہ قرار دیا۔

یہ تقریب نہ صرف طلبہ کی تقریری صلاحیتوں کو نکھارنے کا ایک پلیٹ فارم بنی بلکہ ان کی خوداعتمادی اور مستقبل کے لیے راہ ہموار کرنے کا ذریعہ بھی ثابت ہوئی۔