اشتہار

سوات بھر میں پولیو مہم جاری، چار لاکھ53ہزار بچوں کو قطریں پلائیں جائیں گے

اشتہار

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) ضلع سوات میں پانچ روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز کرلیا گیا ہے، افتتاح ڈپٹی کمشنر سوات جنید خان نے کیا۔ اس سے پہلے مہم کے لئے انتظامات کا تفصیلی جائزہ بھی لیا گیا۔ اجلاس میں تمام تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز کے علاوہ ڈی ایچ اوسوات ڈاکٹر محمد سلیم خان،این سٹاپ آفیسر ڈاکٹر ذیشان، تعلیم، صحت، پولیس اوردیگر متعلقہ محکموں کے افسران اور نمائندوں نے شرکت کی۔ ضلع سوات میں مہم کے لیے 386 ایریا انچارج اور 97 یونین کونسل میڈیکل آفیسرزکے زیرِ نگرانی 1827 ٹیمیں تشکیل دی جاچکی ہیں۔جو مجموعی طور پر 445311 بچوں کو گھر گھر جاکرپولیو سے بچاؤ کے ویکسین پلائیں گے۔اس کے علاوہ ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت کے 22 آفسران بطور ڈی پی ایم ٹی ضلعی سطح پر جبکہ 164 ٹی ٹی ایم یونین کونسل سطح پر اس مہم کی نگرانی کررہے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر سوات جنید خان نے عوام سے اپنے پیغام میں کہا کہ اپنے تمام پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو قطرے ضرور پلوائیں، اور علاقے میں موجود ٹیموں سے کرونا ویکسین لگوائیں اور پولیو اہلکاروں کے ساتھ بھرپور تعاون کر کے پولیو جیسے مہلک مرض سے نجات کے لئے حکومت کا ساتھ دیں۔

اشتہار

kpk polio compain
Comments (0)
Add Comment

اشتہار