سوات: بیرون ممالک سے 1700 افراد کی سوات آمد

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) ضلع سوات میں بیرون ممالک سے 1700 افراد پہنچ چکے ہیں اور کورونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر پٹواریوں کو آنے والے مسافروں کے کوائف اکٹھا کرنے کا کام سونپ دیا گیا ہے ۔ ڈی سی سوات نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ گزشتہ چند دنوں میں دنیا کے مختلف ممالک سے تقریبا 1700 افراد سوات کے مختلف علاقوں میں آئے ہیں۔ جن کے کوائف جمع کرانے کی ہدایات جاری کی جا چکی ہے۔ڈُپٹی کمشنر سوات کے مطابق ضلع بھر کے پٹواریوں کو اس کام پر لگا دیا گیا ہے اور چند دنوں میں ہی ہمارے پاس مکمل ڈیٹا پہنچ جائے گا جس کے بعد مذکورہ افراد کے ٹیسٹ کئے جائیں گے۔

CORONASwat
Comments (0)
Add Comment