اشتہار

سوات: تاریخی نقل مکانی کے گیارہ سال پورے ہوگئے

اشتہار

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) سوات کے عوام کی تاریخی نقل مکانی کے گیارہ سال مکمل ہوگئے،5مئی2009 کو وادی سے دہشت گردی کے خاتمے اور استحکام پاکستان کے لئے سوات کے عوام نے نقل مکانی کی تھی۔ دہشت گردی سے متاثرہ وادی سوات میں جب شدت پسندی بڑھی تو 5 مئی2009 کو دہشت گردی کے خاتمے کے لئے وادی کے غیور عوام نے تاریخی نقل مکانی کی تھی، اٹھارہ لاکھ سے زائد لوگ پیدل ملک کے دیگر علاقوں میں منتقل ہوگئے تھے، تاریخی نقل مکانی میں بچوں،بوڑھوں،خواتین اور جوانوں نے گھنٹوں پیدل سفر کیا تھا ۔ نقل مکانی کے دوران کئی افراد راستے میں ہی دم توڑ گئے تھے ۔ لوگوں کی نقل مکانی کے بعد سیکورٹی فورسز نے شدت پسندوں کے خلاف آپریشن کا آغاز اور وادی سے دہشت گردی کا خاتمہ کردیا، یوں 13 جولائی کو جنت نظیر وادی میں لوگوں کی واپسی ممکن ہوئی۔ آج اس تاریخی نقل مکانی کو گیارہ سال پورے ہوگئے ہیں لیکن آج بھی وہ تلخ یادیں لوگوں کے دلوں میں زندہ ہیں۔

اشتہار

IDPSSwat
Comments (0)
Add Comment

اشتہار