سوات (زما سوات ڈاٹ کام ) سوات تعلیمی بورڈ کے انٹرمیڈیٹ کمسٹری کا پرچہ آؤٹ ہونے کا انکشاف ہو اہے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکنڈ ائیر کے کمیسٹری کا پرچہ امتحاني ہال سے آوٹ ہوگیا تھا،کمیسٹری کا پرچہ وٹس ایپ کے گروپس میں گردش کرتا رہا،کمیسٹری کا پرچہ مختلف کالجز اور سکولوں کو وٹس ایپ پر بھیجا گیا تھا،سوات بورڈ کے زیر اہتمام انٹرمیڈیٹ کا آج آخری پرچہ تھا ، بورڈ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پرچہ کیسے آوٹ ہوا، اس کی تحقیقات کررہے ہیں،پرچہ وقت سے پہلے آوٹ نہیں ہوا، کسی سٹوڈنٹ ، ٹیچر یا کسی کلاس فور نے پیپر ملتے ہی تصوير کھینچ لی ہوگی۔