سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، تازہ ترین۔ 28 جون 2018ء) سوات تعلیمی بورڈ نے جماعت نہم و دہم کے سالانہ نتائج کا اعلان کردیا ، نتائج کے مطابق 2018 کے سالانہ امتحان میں جماعت نہم سائنس گروپ میں 30871 طلباء و طالبات میں سے 22622 کامیاب ہوئے اور ان کا نتیجہ 73.28% رہا۔ جماعت نہم کے جنرل گروپ میں 6377طلباء و طالبات نے امتحان میں حصہ لیا ، اور ان میں کامیاب ہونے والے طلباء وطلبات کی تعداد 3275 رہی ، اور ان کا نتیجہ 51.36% رہا۔ مجموعی طور پر جماعت نہم کے امتحان میں کل 37248طلباء و طالبات نے حصہ لیا جس میں 5897کامیاب قرار پائے اور نتیجہ 69.53% رہا۔ جماعت دہم سائنس گروپ میں 29072طلباء و طالبات میں سے 26587کامیاب ہوئے اور ان کا نتیجہ 91.45% رہا۔ جبکہ جنرل گروپ میں6527 طلباء و طالبات نے امتحان میں حصہ لیا ، اور ان میں کامیاب ہونے والے طلباء و طالبات کی تعداد 4359رہی اور ان کا نتیجہ 6.78% رہا۔ اسی طرح مجموعی طور پر اس سال جماعت دہم کے امتحان میں کل 35599طلباء و طالبات نے شرکت کی جس میں 30946طلباء و طالبات نے کامیابی حاصل کی اورمجموعی طور پر نتیجہ 86.93% رہا۔مجموعی طور پر 2018 کے اس سالانہ رزلٹ کے مطابق بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن سیدو شریف سوات سے میٹرک کے امتحان میں شامل ہونے والے طلباء و طالبات میں سے اقراء اکیڈمی سیدو شریف سوات کی طالبہحور جہان رول نمبر 57512اور سوات پبلک کول اینڈکالج مینگورہ کے طالبعلم ایمان کریم رولنمبر 68713 نے 1100نمبرات میں سے 1036نمبرلے کر بالترتیب پہلی پوزیشن حا صل کی ، سوات چلڈرن اکیڈمی مینگورہ سوات کے طالبہ ماہ نور فہیم رول نمبر57476 نے 1034نمبر لے کر دوسری پو زیشن حاصل کی جبکہ المدینہ ماڈل سکول امانکوٹ،سیدوشریف سوات کے طالبہ ثناء فیصل رول نمبر57419 اور ٹیپو ماڈل سکول اینڈکالج کبل سوات کے طالبہ سنبل سردار رولنمبر59077 نے 1032 نمبرلے کر بالترتیب تیسری پوزیشن حاصل کی۔جماعت دہم کے سائنس گروپ طالبات میں اقراء اکیڈمی سیدو شریف سوات کی طالبہ حور جہان رول نمبر 57512نے 100نمبرات میں سے 1036نمبرلے کر پہلی پوزیشن حا صل کی ، سوات چلڈرن اکیڈمی مینگورہ سوات کے طالبہ ماہ نور فہیم رول نمبر57476 نے 1034نمبر لے کر دوسری پو زیشن حاصل کی جبکہ المدینہ ماڈل سکول امانکوٹ،سیدوشریف سوات کے طالبہ ثناء فیصل رول نمبر57419 اور ٹیپو ماڈل سکول اینڈکالج کبل سوات کے طالبہ سنبل سردار رولنمبر59077 نے 1032 نمبرلے کر بالترتیب تیسری پوزیشن حاصل کی۔سائنس گروپ کے طلباء میں سوات پبلک سکول اینڈکالج مینگورہ سوات کے طالبعلم ایمان کریم رولنمبر 68713 نے 1100نمبرات میں سے 1036نمبرلے کر پہلی پو زیشن حاصل کی ، کیڈٹ کالج سوات کے طالب علم محمد حمید رول نمبر76866 نے 1029نمبرلے کردوسری جبکہ کیڈٹ کالج سوات کے طالب علم شاہ فیصل رول نمبر76865نے 1028نمبرلے کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔جماعت دہم کے جنرل گروپ میں طالبات میں سے ضلع شانگلہ کی پرائیوٹ طالبہ عالیہ نور رول نمبر96379 نے 1100 نمبرات میں سے965 نمبرلیکر پہلی پوزیشن حاصل کی ، جبکہ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول حصار بونیر کی طالبہ حفصہ حسن رول نمبر 93466نے 888نمبر لیکر دوسری ورگورنمنٹ گرلزہائی سکول انغاپور بونیر کی طالبہ ثمیہ امیر رول نمبر 93442نے 885نمبر لیکر تیسری پوزیشن حاصل کی۔جماعت دہم کے جنرل گروپ میں طلباء میں سے ضلع شانگلہ کے پرائیویٹ طالبعلم سید طارق علی شاہ رول نمبر103570 نے 1100 نمبر ات میں 855نمبر لے کر پہلی ، گورنمنٹ ہائی سکول مرزاکے بونیر کے طلباء وقاص خان رول نمبر 99196 اور اسد علی رولنمبر 99198 نے 843نمبر لیکر بالترتیب دوسری اور گورنمنٹ ہائی سکول مرزاکے بونیر کے طالبعلم محمد ابراہیم رول نمبر 99204نے 840 نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔