سوات(زما سوات ڈاٹ کام ) سوات بورڈ سمیت صو بے کے آٹھ تعلیمی بورڈز نے ضلعی سطح پر بورڈز ختم کر نے اور صو بے کا صر ف ایک بو ر ڈ یعنی پشاور بو ر ڈ بنانے کے خلاف احتجاجاً تمام بورڈ کو بند کردیا ہے جس کی وجہ سے ایف اے اور ایف اے سی امتحانات کی پیپر مارکنگ روک دی گئی ہے ۔صو بہ بھر کے 13لاکھ طلباء کیلئے ملک بھر کے اور و فا قی یو نیورسٹیو ں میں اس سا ل داخلہ ممکن نظر نہیں آ رہا جس کی وجہ سے طلبا ء کا قیمتی وقت ضا ئع ہو نے اور مستقبل تا ر یک ہو نے کا خد شہ ظاہر کیا جا رہا ہے ۔ سوات تعلیمی بورڈ کے ذرائع کے مطابق پیر کے دن صوبائی اسمبلی مذاکرات کے لئے گئے ہوئے تھے لیکن کسی نے نا ملاقات کی اور نا ہی مذاکرات کئے جس کے باعث ہم نے مجبوراً بورڈ کو تالے لگا دئے ہیں۔