اشتہار

سوات تعلیمی بورڈ کے زیر اہتمام مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ

اشتہار

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) سوات تعلیمی بورڈ کے زیر اہتمام مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ، مظاہرین جہانزیب کالج سے روانہ شہر کے مختلف راستوں سے ہوتے ہوئے پریس کلب پہنچ گئے، پریس کلب کے سامنے مظاہرین نے مطالبات کے حق میں صوبائی حکومت کے فیصلے کے خلاف خوب نعرہ بازی کی، مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے سوات تعلیمی بورڈ کے کوارڈی نیشن کونسل کے صدر احسان اللہ، پی ایس ایم اے کے صدر ثواب خان، جنرل سیکرٹری شاہ فیصل، چیئرمین میاں سید بادشاہ، تحصیل بریکوٹ صدر شرافت علی، صدر کمپیوٹر اپریٹر خیبر پختونخوا عالم خان، عوامی نیشنل یوتھ کے سابقہ حیدر علی شاہ اور دیگر نے کہا کہ صوبائی حکومت نے تعلیمی بور ڈزکے حوالے جو دو نوٹیفیکیش جاری کئے ہیں جس میں واضح طور پر ایک سنگل بورڈ بنانے کی تجویز ہے،جو ہمیں ہر گز قابل قبول نہیں ہے، انہوں نے کہا کہ اگر اس پر عمل درآمد کیا گیا تو طلباء و طالبات مشکلات کا سامنا کرنا پڑیگا کیونکہ طلباء و طالبات اپنے علاقوں کے بجائے پشاور کا چکر لگائیں گے اور خوار زار ہوجائیں گے، انہوں نے کہا اگر حکومت اپنے بچوں سمیت عوام کو ریلیف نہیں دے سکتے تو ان سے سہولیات چھیننے کی کوشش نہ کریں، انہوں نے کہا کہ ہم وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان، وزیر تعلیم شہرام ترکئی اور دیگر اعلیٰ حکام سے پر زور مطالبہ کرتے ہیں کہ جاری کئے گئیں نوٹیفیکیشن فوری طور پر واپس کرکے سوات سمیت صوبے بھر کے طلباء و طالبات کو سہولیات فراہم کرنے میں اپنا کردار ادا کریں،اس موقع پر پرائیویٹ سکولز منیجمنٹ کے مشران نے کہا کہ اگر صوبائی حکومت نے اپنا فیصلہ واپس نہ لیا تو توبد ھ کے روز 14ستمبرسے صوبے کے سطح پر احتجاجی تحریک شروع کریں گے، جواضح رہے کہ گذشتہ کئی دنوں سے صوبے کے تمام بورڈز ملازمین کے ہڑتال کی وجہ ہزاروں طلباء و طالبات کو کافی مشکلات کا سامنا ہے جس سے طلباء و طالبات میں تشویش کے لہر پائی جارہی ہے۔

اشتہار

BISE Swat
Comments (0)
Add Comment

اشتہار