سوات: تھانہ فتحپور کی کارروائی، کمشنر ریسٹ ہاؤس کی پائپ لائن چوری کرنے والے ملزمان گرفتار

سوات: تھانہ فتحپور پولیس نے پانی کی پائپ لائن چوری میں ملوث ملزمان کو چند گھنٹوں کے اندر گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق، میاندم میں کمشنر ریسٹ ہاؤس کی پانی کی پائپ لائن چوری ہونے کی رپورٹ مسمی خائستہ محمد ولد محمد سیراج کی مدعیت میں درج کی گئی تھی، جس میں ملزمان بخت شیر ولد بہادر، نیک زادہ ولد شیر زادہ، اور اعظم ولد عقیل کو نامزد کیا گیا تھا۔

ڈی پی او سوات ناصر محمود کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ فتحپور کیڈٹ زاہد نے دیگر پولیس اہلکاروں کے ہمراہ کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کر لیا، جبکہ چوری شدہ پائپ لائن کے نلکے بھی برآمد کر لیے گئے۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔