سوات: آج شب ایس ایچ او مدین عزیز خان نے دیگر پولیس ٹیم کے ہمراہ تھانہ مدین پولیس کو مطلوب مجرم اشتہاری عبد اللہ ولد حیات اللہ ساکن شاگرام کی گھر پر بہ امید گرفتاری چھاپہ زنی کی، جس دوران ملزم نے پولیس پارٹی پر اچانک فائرنگ کی جس کی فائرنگ سے ایس ایچ او گنر کنسٹیبل صلاح الدین نمبر 1737 سر پر لگنے سے زخمی ہوا ہے۔ پولیس کی کراس فائرنگ سے ملزم موقع سے فرار ہوچکا ہے۔ زخمی پولیس کنسٹیبل کو علاج معلاجہ کے لیے مدین ہسپتال لے جایا گیا جہاں سے اسے سیدو شریف ہسپتال ریفر کیا گیا ہے۔ ڈی پی او سوات ناصر محمود کے براہ راست نگرانی میں پولیس نے علاقے کو گھیرے لے میں رکھا ہے اور ملزم کی گرفتاری کے لیے سر توڑ کوششیں جاری ہیں۔