سوات: جائیداد کے تنازعے پر فائرنگ، کانسٹیبل سمیت دو افراد جاں بحق

سوات: جائیداد کے تنازعے پر فائرنگ، کانسٹیبل سمیت دو افراد جاں بحق

سوات:تھانہ شاہ ڈھیرئی کی حدود ارچالئی میں جائیداد کے تنازعے پر فائرنگ کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق واقعے میں کانسٹیبل محمد ریاض (نمبر 5058) جو کہ چوکی قلاگے میں بطور ڈرائیور تعینات تھا، اور اس کے والد شیر زمین ساکنان ارچالئی موقع پر جان کی بازی ہار گئے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے کر ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائی شروع کر دی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کی تلاش جاری ہے اور جلد ہی انہیں قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔