سوات: جائیداد کے تنازعے پر قتل میں نامزد تین ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد

سوات: تھانہ رحیم آباد کے حدود قمبر میں جائیداد کے تنازعے پر فائرنگ کرکے قتل کیے جانے والے واقعے میں ملوث تین نامزد ملزمان کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق گزشتہ روز اورنگزیب نامی شخص کو فائرنگ کر کے قتل کیا گیا تھا، جس پر مقتول کے بیٹے مبارک زیب کی مدعیت میں تین افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

تھانہ رحیم آباد کے ایس ایچ او فضل رحیم خان کی سربراہی میں پولیس ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے نامزد ملزمان محمد نعیم ولد فضل آمین، آصف خان ولد محمد نعیم اور محمد کرم ولد فضل آمین ساکنان قمبر کو گرفتار کرلیا۔

کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے ایک عدد کلاشنکوف، ایک عدد شاٹ گن، دو عدد پستول اور 11 عدد کارتوس بھی برآمد کرلیے گئے۔ پولیس کے مطابق ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔