سوات(زما سوات ڈاٹ کام) ضلع سوات میں کل جمعرات کے روز سخت لاک ڈاون کا فیصلہ کرلیا گیا ہے ، جبکہ ضلعی انتظامیہ نے نئی ہدایات بھی جاری کردی ہے ۔ ڈی سی سوات ثاقب رضا اسلم کا کہنا ہے کہ عوام کل بھی اپنے گھروں میں رہے تاکہ اس وباء کو مکمل کنٹرول میں رکھا جاسکے ۔ انہوں نے کہا کہ ہر گھر سے صرف ایک شخص نکل کر اپنے لئے سامان خرید لیں اور واپس گھر جائیں ۔
مینگورہ شہر سمیت ضلع میں مختلف جگہوں پر ایک کریانہ سٹور اور میڈکل سٹور کھلا ہوگا ۔ جس سے خریداری ہوسکے گی ۔ ڈی سی سوات نے عوام سے اپیل کی کہ وہ باہر نکلنے سے اجتناب کریں ۔