سوات (زما سوات ڈاٹ کام ۔13جولائی 2017ء )ایم پی اے فضل حکیم خان اپنے کئے گئے وعدے کو پورا نہ کرسکے،سوات جیل کی تعمیر کا سنگ بنیاد 13جولائی کو بھی نہ رکھا جا سکا،سوات میں 2005کے زلزلے میں تباہ شدہ سوات جیل کی عمارت بارہ سال گزرنے کے باوجود بھی تعمیر نہ کی جا سکی جبکہ گزشتہ دنوں7جولائی2017کو ایم پی اے و ڈیڈک چیئرمین فضل حکیم نے محکمہ سی این ڈبلیو کے ساتھ ایک اجلاس میں سوات جیل کی تعمیر کا سنگ بنیاد رکھنے کا فیصلہ کیا تھا اور باقاعدہ طور پر 12جولائی2017کو سوات جیل کی تعمیر کا سنگ بنیاد رکھنے کا اعلان بھی کیا تھا جبکہ اس اہم خبر کو انہوں نے اپنے فیس بک کے پیج پر بھی شائع کیا تھا اور قومی و مقامی اخبارات میں اس خبر کو کوریج دی گئی تھی، 12جولائی کو لوگ اس انتظار میں تھے کہ ایم پی اے فضل حکیم آج سوات جیل کا سنگ بنیاد رکھیں گے مگر 12جولائی کو اس حوالے سے کوئی خبر سامنے نہیں آئی،13جولائی کو بھی ایم پی اے فضل حکیم اپنے دئے گئے بیان کو حتمی شکل دینے میں ناکام ہوئے، لوگوں کا کہنا ہے کہ سوات جیل کی عدم تعمیر کی وجہ سے قیدیوں اور ان کے رشتہ داروں کو شدید مشکلات سے گزرنا پڑتا ہے جبکہ سیاسی مشران اور منتخب نمائندگان صرف اعلانات تک ہی محدود ہوگئے ہیں اور عملی کام نظر نہیں آرہا۔