سوات: خوازہ خیلہ بائی پاس روڈ کی تعمیر کے مسائل پر جرگہ

سوات: خوازہ خیلہ بائی پاس روڈ کی تعمیر میں درپیش مسائل اور قانونی پیچیدگیوں کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر سوات سلیم جان مروت کی زیر صدارت ایک جرگہ ڈپٹی کمشنر آفس میں منعقد ہوا۔

جرگے میں ممبر قومی اسمبلی ڈاکٹر امجد علی خان (ویڈیو لنک کے ذریعے)، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ سید نعمان علی شاہ، اسسٹنٹ کمشنر خوازہ خیلہ لقمان خان، ڈپٹی ڈائریکٹر پختونخوا ہائی ویز اتھارٹی، دیگر حکام، علاقہ عمائدین اور زمین مالکان شریک ہوئے۔

اجلاس میں شرکاء نے بائی پاس کی اراضی، معاوضوں کی ادائیگی، سیکشن فور اور دیگر قانونی معاملات پر اپنے تحفظات پیش کیے۔ ڈپٹی کمشنر سوات اور ایم این اے ڈاکٹر امجد علی خان نے زمین مالکان کو یقین دہانی کرائی کہ وزیراعلیٰ، سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو، سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو اور متعلقہ حکام سے ملاقاتوں کے ذریعے مسائل کے حل کے لیے اقدامات کیے جائیں گے۔