سوات: خوازہ خیلہ بازار میں چوری کی وارداتوں میں ملوث ملزم گرفتار، سامان برآمد

سوات کے علاقے خوازہ خیلہ میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بازار کی مختلف دکانوں سے چوری میں ملوث ایک ملزم کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت شعیب ولد عبداللہ سکنہ چمتلئی خوازہ خیلہ کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کو کارروائی کے دوران گرفتار کیا گیا، جس کے قبضے سے لاکھوں روپے مالیت کا چوری شدہ سامان بھی برآمد کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق ملزم کے خلاف مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔