سوات: خوازہ خیلہ میں مکان کی چھت گرنے سے ماں اور دو بچے جاں بحق

سوات : خوازہ خیلہ کے علاقے شالپین میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں ایک کچے مکان کی چھت گرنے سے خاتون اور اس کے دو بچے جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق، واقعہ شدید بارش کے باعث پیش آیا، جس کی وجہ سے مکان کی کچی چھت زمین بوس ہوگئی۔ مقامی لوگوں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملبے سے لاشوں کو نکالا۔

پولیس حکام نے تصدیق کی ہے کہ جاں بحق ہونے والوں میں دو بچے اور ان کی والدہ شامل ہیں۔ واقعے کے بعد علاقے میں غم کی فضا چھا گئی۔ انتظامیہ نے متاثرہ خاندان کے لیے امدادی اقدامات کا بھی آغاز کر دیا ہے۔