سوات: خوازہ خیلہ میں پانی کے تنازعے پر فائرنگ، 3 افراد جاں بحق، 5 زخمی

سوات:تحصیل خوازہ خیلہ میں پانی کے تنازعے پر دو فریقین کے درمیان تصادم کے دوران فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں ابتدائی طور پر دو افراد جاں بحق جبکہ پانچ افراد زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق واقعے کے بعد جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو فوری طور پر تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتال خوازہ خیلہ منتقل کیا گیا، جہاں زخمیوں کو طبی امداد دی جا رہی تھی۔

تاہم بعد ازاں دوران علاج ایک اور زخمی، جنت گل ولد جمعہ گل ساکن وتکے مینگورہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا، جس کے بعد واقعے میں جاں بحق افراد کی تعداد تین ہو گئی۔

پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے، جبکہ واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔