سوات(زما سوات ڈاٹ کام)سوات کی تحصیل کبل کے علاقہ کانجو میں بھائی نے رقم کے تنازعہ پر اپنے سگے بھائی کو قتل کردیا ۔پولیس کے مطابق مورخہ11مارچ کو متوفی حسین زادہ عرف وسیم کی موت گیس سلینڈر پھٹنے سے ہوئی۔ ضلعی پولیس سربراہ قاسم علی خان نے واقع کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی لوئر سوات شاہ حسن کو اصل حقائق منظر عام پر لانے کے لئے ٹاسک سونپ دیا۔
ایس پی لوئر شاہ حسن خان نے ایس ڈی پی اُو کبل اکبر شنواری، ایس ایچ اُو تھانہ کانجو گل شید اور انوسٹی گیشن سٹاف پر مشتمل ایک ٹیم مقرر کی، پولیس ٹیم نے تفتیش کرتے ہوئے مجسٹریٹ اور ڈاکٹرز کے موجودگی میں 19-03-2020کو قبر کشائی کی ۔پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق متوفی کو ہتھوڑے کے وار اور فائر کرکے قتل کیا گیا ہے، پولیس نے مزید انوسٹی گیشن کے دوران متوفی کے بھائی خالد ولد جھان زادہ کو شامل تفتیش کیا، جس نے اعتراف جرم کرتے ہوئے کہا کہ میرا بھائی حسین زادہ عرف وسیم خان جو کہ میرے والد کے ہمراہ عرصہ 13سال سے بیرون ملک امریکہ میں مقیم تھا، 9، 10ماہ قبل امریکہ سے گھر آکر میرے ساتھ گھر میں رہائش پزیر تھا،رقم تنازعہ کی وجہ سے سر پر ہتھوڑا مار کر اور فائر کرکے قتل کیااور بعد میں گیس سلینڈر پر فائر کرکے بلاسٹ کیا جس پر تھانہ کانجو پولیس نے ملزم خالد خان ولد جھان زادہ سکنہ کانجو غریب آباد کو گرفتار کرکے مقدمہ علت 179جرم 302تھانہ کانجو درج درجسٹرکیا۔