اشتہار

سوات: دارمئی لنڈی چم میں اسکول بس الٹ گئی، ایک طالبہ جاں بحق، 20 سے زائد زخمی

سوات () اپر سوات کے علاقے دارمئی لنڈی چم میں حرا گرلز اسکول اینڈ کالج کی بس بریک فیل ہونے کے باعث حادثے کا شکار ہو کر الٹ گئی، جس کے نتیجے میں ایک طالبہ جاں بحق جبکہ 20 سے زائد طالبات اور تین خواتین زخمی ہو گئیں۔

ریسکیو 1122 سوات کے مطابق حادثے کی اطلاع ملتے ہی 6 ایمبولینسز اور ریسکیو میڈیکل ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق بس میں 40 سے زائد طالبات سوار تھیں۔ حادثے کے دوران سڑک کنارے موجود تین راہ گیر خواتین بھی زخمی ہوئیں۔

اشتہار

ریسکیو حکام کے مطابق زخمی طالبات اور خواتین کو موقع پر ضروری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد مختلف ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا۔

حادثے میں طالبہ حورین دختر خورشید، سکنہ لنڈی چم جاں بحق ہو گئی۔

اشتہار

اشتہار