سوات: تحصیل کبل کے علاقے ڈھڈاہارہ میں دریائے سوات سے ایک نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے۔ ریسکیو 1122 کے مطابق، مقامی افراد کی جانب سے اطلاع موصول ہونے پر غوطہ خور ٹیم موقع پر روانہ کی گئی، جنہوں نے کارروائی کرتے ہوئے لاش کو دریا سے نکالا۔
ریسکیو اہلکاروں نے لاش کو ابتدائی طبی معائنے کے لیے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال کبل منتقل کیا، جہاں ضروری جانچ کے بعد لاش کو شناخت اور قانونی کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔
پولیس کے مطابق لاش کی شناخت تاحال نہیں ہو سکی، اور معاملے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔