سوات: دریائے سوات میں نہاتے ہوئے نوجوان ڈوب کر جاں بحق

سوات (نمائندہ خصوصی) باغ ڈھیرئی کے مقام پر دریائے سوات میں نہاتے ہوئے ایک نوجوان ڈوب کر جاں بحق ہوگیا۔ ریسکیو 1122 کی واٹر ریسکیو ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے نوجوان کی لاش برآمد کرلی۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق نوجوان کی شناخت 19 سالہ سمیر علی ولد محمد عمر، ساکن فتح پور، سوات کے طور پر ہوئی ہے۔ وہ نہانے کے دوران پانی کے تیز بہاؤ کی زد میں آ کر ڈوب گیا تھا۔

ریسکیو ٹیم نے لاش کو نکال کر ضروری کارروائی کے بعد تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال خوازہ خیلہ منتقل کر دیا۔