سوات : دریائے سوات میں ڈوبنے والے بحرین کے رہائشی 40 سالہ مصطفیٰ کمال کی لاش برآمد کر لی گئی۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی غوطہ خور ٹیم اور ایمبولینس موقع پر پہنچ گئی۔
ریسکیو 1122 کے مطابق غوطہ خور ٹیم نے دریا کے علاقے ساتال میں کامیاب آپریشن کرتے ہوئے لاش کو برآمد کیا اور فوری طور پر آر ایچ سی بحرین منتقل کر دیا۔
ریسکیو حکام نے ضروری کارروائی کے بعد لاش کو لواحقین کے حوالے کر دیا۔ واقعے پر مقامی لوگوں نے افسوس کا اظہار کیا ہے۔