سوات(زما سوات ڈاٹ کام)مینگورہ میں دکانداروں پر تشدد کرنے والے لیویز کے اہلکار کو معطل کردیا گیا۔ذرائع کے مطابق سوات کے مرکزی شہر مینگورہ میں لیویز اہلکار نعمان نے دکانداروں پر تشدد کیا تھا جس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر آنے کے بعد ڈپٹی کمشنر سوات ثاقب رضا اسلم نے نوٹس لیا اور لیویز کے اہلکار نعمان کو معطل کرتے ہوئے انکوائری کا حکم دیا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کو انکوائری کمیٹی کا سربراہ مقرر کردیا گیا۔