سوات(زما سوات ڈاٹ کام) کورونا وائرس کے خدشات کے پیش نظر پاک فوج کے تعاون سے مارکیٹوں اور بازاروں میں رش کم کرنے کے لیے نئی حکمت عملی تیارکرلی گئی۔پاک فوج کے تعاون سے مارکیٹوں اور دکانوں کے سامنے سوشل ڈسٹینس کو یقینی بنانے کے لیے ایک میٹر کے فاصلے پر جگہ بنا دی گئی۔ہر ایک شخص کے لیے کھڑے ہونے کے لیے گول دائرہ بنا دیا گیا ہے ۔
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کورونا کی روک تھام کے لیے ضروری ہے کہ ہم سوشل ڈسٹینس اختیار کریں،عوام اگر تعاون کریں تو ہم کامیاب ہو سکتے ہیں۔ لوگوں سے درخواست کی گئی ہےکہ ہر دکان کے سامنے ایسے سرکل بنا دئے جائیں تاکہ سوشل ڈسٹینس کو یقینی بنایا جائے