سوات: رحیم آباد میں فائرنگ، بخت زرین نامی شخص جاں بحق

سوات: رحیم آباد میں فائرنگ، بخت زرین نامی شخص جاں بحق

سوات: تھانہ رحیم آباد کی حدود میں وقتی تکرار کے دوران فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں بخت زرین ولد عبد المتین سکنہ کبل جاں بحق ہوگیا۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی میڈیکل ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچی اور لاش کو تحویل میں لے کر سنٹرل ہسپتال سیدو منتقل کردیا۔

پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کرلیے ہیں اور واقعے میں ملوث ملزم سلمان عرف شینا ولد عظیم خان سکنہ فارم کورونہ رحیم آباد کی گرفتاری کے لیے کارروائی جاری ہے۔